• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریڑ چوک تا فیض آباد خوبصورتبنانے کیلئےمختلف منصوبوں پر کام جاری

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہ مری روڈ کو مریڑ چوک تا فیض آباد خوبصورت بنانے کے لئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات مری روڈ کی گرین بیلٹس کے مختلف سیکشنز پر پلانٹیشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر شاندار کلاک ٹارو کی تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ کلاک ٹاور اور چوک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے جبکہ پی ایچ اے کی جانب سے مری روڈ پر گرین بیلٹس پر لگے پودوں اور خوش رنگ پھولوں کی نگہداشت کا کام بھی باقاعدگی سے جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید