راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)اسسٹنٹ کمشنر صدر حاکم خان نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے25دوکانوں اور تندوروں کی چیکنگ کی۔سرکاری قیمت سے زیادہ پر آٹا اور روٹی فروخت کرنےپر دو دوکانیں سیل کردیں۔جبکہ چالیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ادھر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ 100 گرام روٹی کی 14روپے قیمت پر عملدرآمد کرایا جائے۔ تمام فلور ملز کو اپنی پیداوار اور اسٹاک کی مکمل تفصیلات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کا پابندکیا جائے۔ متعلقہ محکمے فلور ملز کے وزن اور معیار کو بھی باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ عوام کو معیاری آٹا مقررہ نرخ پر میسر ہو سکے۔