• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس صنعتوں اور معیشتوں کو بدل رہی ہے،عمیر مسعود

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چینج میکینکس کے چیف آپریشن آفیسر عمیر مسعود کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہمارے دور کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی ہے جو بے مثال انداز میں صنعتوں اور معیشتوں کو بدل رہی ہے اگر پاکستان نے اس موقع سے فائدہ اٹھاکر استعداد کار نہ بڑھائی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان صرف عالمی جدت کا صارف نہ رہے بلکہ اس کا خالق اور قائد بھی بنے، لیگ آف لانچرز نے اپنا پہلا باب ایک اعلٰی نوٹ پر بند کیا پاکستان میں اے آئی پر مبنی انٹر پرینیور شپ کیلئے ایک نیا معیار قائم کرتے ہوئے اور مستقبل کے ایڈیشنز کیلئے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد میں لیگ آف لانچرز 2025کے حوالے سے چھ ہفتے کے دورانیہ کے ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید