پاپ گلوکارہ سلینا گومز نے کہا کہ وہ زندگی کے ہر میدان میں بہتری چاہتی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کا ہلکا آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ وہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہتری چاہتی ہیں۔
گلوکارہ و اداکارہ نے اپنی ذہنی کیفیت کے حوالے س ے کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں ارتقائی طور پر اپنی زندگی میں ہر میدان میں بہتری محسوس کر رہی ہوں، میں زندگی میں ہر کام کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میری زندگی میں ہر عمل کو کرنے کی اپنی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی عمل سے جذبات ابھرتے ہیں تو میں متاثر ہوتی اور اس کی اہمیت کو تسلیم بھی کرتی ہوں اور پھر اس کو چھوڑ کر آگے بھی بڑھ جاتی ہوں۔
سلینا گومز نے کہا آج یہ نہیں پتہ اگلے ایک دو سال میں کہاں پہنچوں گی، لیکن یہ ضرور ہے کہ میں جو آج جو کچھ کر رہی ہوں، میں اس کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔
انہوں نے 2020ء میں ایک کاسمیٹک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی، جس کے ساتھ دماغی صحت و تعلیم کی آگاہی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے تھے، جس نے کم مدت میں کافی پزیرائی حاصل ہوئی۔
اداکارہ و گلوکارہ نے کہا کہ غالباً دوسروں کے لیے یہ میرا بہت اچھا کام تھا کہ وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں، شاید یہ میری زندگی کا سب اہم کام یہی تھا۔