• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 30سالہ نوید ولد منیر جاں بحق اور 28 سالہ ناصر شدید زخمی ہو گیا ،جنہیں سپرہائی وے پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ناردرن بائی پاس مواچھ گوٹھ پل پر کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16فراد 50سالہ انور اسکی اہلیہ مدینہ، 35سالہ بینش،40ساہ عادل ،12سالہ شفیق، 47سالہ شمریز،28سالہ معظم،5سالہ ازان اظہر، 26سالہ صدف،8سالہ سونیا، 20سالہ صغرا، 22سالہ معاذ ناصر اور 75سالہ ناصر زخمی ہوگئے جنھیں سو ل اسپتال منتقل کیا گیاٹریفک پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجکر 30 منٹ پر مشرف کالونی سے ایئرپورٹ جانے والی کوسٹر اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکراگئی ، ٹریفک پولیس نے متاثرہ مقام پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید