کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے سرجنز نے کینسر میں مبتلا 26سالہ مریض کو کامیاب سرجری کے ذریعے مصنوعی گھٹنہ لگا دیا،یہ مہنگا امپلانٹ اسپتال نے مکمل طور پر مفت فراہم کیا، اسپتال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہڈیوں کے کینسر کا علاج مصنوعی امپلانٹ کے ذریعے کیا گیا۔