• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو اور راہگیر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 12 میں شہریوں کو اسلحے کے روز پر لوٹنے کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو جبکہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے راہ گیر بھی زخمی ہوگیا ،وہاں موجود شہریوں نے زخمی ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈکیت کی شناخت اسماعیل اور زخمی راہ گیر کی شناخت بھگوان داس کے نام سے ہوئی ہے، موٹرسائیکل پرسوار دو ڈاکوؤں اور ڈبل کیبن ویگو میں سوار شہریوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔


شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید