• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مزدور رہنماء


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن حسنہ خاتون نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مالکان نے حکومت کی آشیر باد سے فیکٹری کی عمارت گرا دی تاکہ سانحے کی المناک یاد کی زندہ علامت مٹائی جا سکے، لیکن خطے کی صنعتی تاریخ کے سب سے خوف ناک واقعے کو محنت کشوں کی سوچ سے نکالا نہیں جا سکتا، وہ جمعرات کو یہاں سانحہ بلدیہ کے 260 شہداء کی یاد میں لواحقین اور مزدور نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کررہی تھیں، جس میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ کارگاہوں کو محنت کشوں کے لیے محفوظ ترین بنانے اور سرمایے کے عفریت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید