• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں گرنے والا شخص ریکسر لائن سے ملا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص گرکرہلاک ہوگیا، ریسکیو آپریشن کےدوران ایک اورشخص کی کئی روز پرانی لاش بھی لیاری ندی سے نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے،آپریشن کے دوران ریسکیو رضاکاروں نے پاک کالونی ر یکسرلائن کے قریب سے تشویشناک حالت میں نکال لیا تاہم وہ دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق شناخت 55 سے 60 سالہ دھرما کے نام سے کی گئی ہے ، متوفی لیاری ندی میں واقع جھونپڑوں میں رہتا تھا، اس کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس کا والد نشے کا عادی تھا،ریسکیو ادارے کے مطابق لیاری ندی میں گرنے والے شخص کی تلاش کے دوران ایک اورنامعلوم شخص کی بھی کئی روزپرانی لاش ملی ہے جس کے پیروں کے گرد رسی لپٹی ہوئی تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید