• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں نے شہر کو کھنڈرات میں بدل دیا، میئر ناکام ہوچکے ہیں، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ادارہ نورحق میں کراچی میں بارش سے پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جاگیرداروں اور وڈیروں کا ٹولہ ہے اورمرتضیٰ وہاب ان کےساتھ ہیں، بارشوں نے شہر کو کھنڈرات میں بدل دیا ہے، سندھ حکومت اور قابض میئر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے ہنگامی طور پر 500 ارب روپے اور ہر ٹاؤن کو 2 ارب روپے ترقیاتی فنڈ دیا جائے، فوری طور پر پی ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے، کے فور منصوبہ مکمل ہو اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیئے جائیں، ایم یو سی ٹیکس یونین کونسل کو دیا جائے تاکہ گلی،محلوں میں کام ہوسکے، قابض میئر شہر کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ بٹھانے کی صلاحیت و اہلیت بھی نہیں رکھتے۔ جماعت اسلامی اہل کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد و مزاحمت اور کرپٹ حکمرانوں کا پیچھا کرتی رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید