کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی ، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا،نیو کراچی صنعتی ایریا الزیب کلاتھ فیکٹری میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا، دونوں واقعات میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔