کراچی( پ ر)سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پنجاب پہنچ گئے ،روانگی سے قبل ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ کراچی میںتباہ کن بارشوں کی وجہ سے متاثر اور بے گھر ہونے والے افراد میںسیلانی کی جانب سے تین وقت کا کھانا فراہم کرنا شروع کردیا ہے، سڑکوں پر پریشان حال شہریوں کی مدد کی جارہی ہے، انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 45 لاکھ سے زائد پاکستانی بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے براہ راست متاثر ہیں ،کے پی کے کے بعدسیلانی نے بہاولپور ،ملتان اور جنوبی پنجاب میںامدادی آپریشن شروع کردیا ہے ۔