• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 77 ویں برسی عقیدت کے ساتھ منائی گئی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں جمعرات کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ جبکہ مئیر کراچی مرتضی وہاب نےمزارقائدپرحاضری دی،پھولوں کی چادریں چڑھائیں،علاوہ ازیں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریزنے مزارقائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے دعا کی،دریں اثنا مختلف سیاسی ،سماجی،مذہبی اوردیگرشخصیات نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اہالیان کراچی کی جانب سے مزارِ قائد پر حاضری کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اسی شہر میں قائداعظم نے پاکستان کا پرچم بلند کیا، یہ لمحہ ہمیشہ ہمارے لیے باعثِ فخر رہے گا، آج کے دن ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ایس ایم افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد،جمن دروان اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید