اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے بھابھی کے قتل کے الزام میں ملوث ملزم کو سنگین جر ائم میں ملو ث 17 اشتہاریوں سمیت 36 افراد گرفتار کر لیے ہیں مبینہ قاتل 36 گھنٹو ں میں گرفتار کیا گیا ہے 08ستمبر 2025کو تھانہ بہا رہ کہو میں راجہ الطاف نے رپورٹ کرائی کہ ملزم غلا م عباس نے فائر نگ کرکے میر ی بیٹی مسمات منائل الطا ف کو قتل کر دیا ، مقتولہ ملزم کی بھابھی اور دو بچیوں کی ماں تھی جو بیرون ملک خاوند سے ناراض ہو کر میکے بیٹھی ہوئی تھی، تھانہ آبپا رہ، تھا نہ کو ہسار، تھا نہ ویمن، تھا نہ گولڑہ، تھانہ سبزی منڈی، تھا نہ شالیمار، تھا نہ نو ن، تھا نہ شمس کالو نی، تھا نہ کر پا، تھا نہ لوہی بھیر، تھا نہ ہمک اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,192گر ام آئس، 633گر ام ہیروئن، 257گر ام چرس، 60بو تلیں شراب،مختلف بور کے نو پستول اور دو عدد گنیں معہ ایمو نیشن برآمد کرلیں۔