راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافے کے ساتھ مزید 17 مریض سامنے آ گئے جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 6705 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 281 کیس کنفرم ہوئے ۔ اسی طرح صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں میں اس وقت 67 مریض زیر علاج ہیں جن میں 37 کنفرم مریض شامل ہیں ویٹر سرویلنس کے دوران 47 لاکھ 61 ہزار گھروں کی چیکنگ کی گئی، ایک لاکھ 14 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ۔