راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جعلی دندان سازکو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ سٹی کو مسکین اللہ نے بتایاکہ دوران گشت فوارہ چوک نزد کار پارکنگ میں محکمہ صحت کی ٹیم نے غلام فرید کودندان سازی کے عمل میں مصروف پایا ،اس کام کو سرانجام دینے کیلئے اس کے پاس کوئی مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہ ہے،غیر تربیت یافتہ ہونے کی وجہ سے اور اوزاروں کی مناسب جراثیم کشی نہ ہونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں پھیلنے کااندیشہ ہے ۔