• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون اشتہاری سمیت 10 افراد گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ دھمیال پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو 600 گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن، چکلالہ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن ،وارث خان پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن اور کلر سیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ادھر چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔دریں اثناءقتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ کوگرفتار کرلیاگیا، پیرودائی پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری مجرمہ نے ذاتی رنجش پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید