راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں شہری 16موٹرسائیکلوں ،21موبائلز ودیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں نہ رک سکیں،نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لو ٹ لئے گئے۔تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،21موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈ پر آفتاب خان کے شورروم سے3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور12ہزارروپے ، تھانہ صدرواہ کے علاقہ مالاکنڈ سٹاپ کے قریب محمد عثما ن کی دکان ایم کے شاپ سے 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پو ائنٹ پر 2موبائل اور65ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔اڈیالہ روڈ پر شاپنگ کے دوران ثمن گل کےپرس سے آئی فون ، ہرکہ موڑ سے عشرت کی بکری ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھلری سے مزائل موٹرچوری کرلی گئی ۔