• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین میٹر ریڈرز کو ریڈنگ کے دوران موبائل نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر معلومات فراہم کرنے کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کا ڈیجیٹلائزیشن صارفین کو بہتر سے بہترین سرسز اور پیشگی معلومات کیلئے ʼʼاپنے صارف کو جانیےʼʼ مہم کا بھرپور آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف انجینئر کمرشل غلام سرورنے کے مطابق آئیسکو کے میٹر ریڈر دوران میٹر ریڈنگ معزز صارفین سے ریجن بھر میں بجلی صارفین ( کرایہ دار اور مالک مکان) کا قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبرز،رہائشی مالک یا کرایہ دار اور دیگر معلومات حاصل کریں گے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹر ریڈنگ سپروائزر اور ایس دی اوز صارفین کی درست اور وقت پر معلومات اکھٹے کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید