راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سکول میں بھڑوں نے بچیوں کو کاٹ لیا ،ریسکیو1122کے مطابق ایف جی پبلک سکول نمبر2گریسی لائنزراولپنڈی میں بچیوں کو بھڑوں کے کاٹنے کی کال موصول ہوئی جس پر دوایمبولنسزمیں عملہ موقع پرپہنچا ،جہاں معلوم ہواکہ بھڑوں کے کاٹنے سے 6بچیاں متاثر ہوئی ہیں ،ریسکیو1122کے عملے نے متاثرہ بچیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ۔