اسلام آباد (خبر نگار) یوٹیوب چینل کی بندش سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے پراسیکیوٹر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ نے اپنا کام ہم سے لینا شروع کر دیا ہے، میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گا، بتائیں کس اتھارٹی کے تحت چینل بند ہو سکتے ہیں؟ آپ ججز کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے 11 یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔