اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) صرف تین دن کے اندر پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں 900 روپے فی من تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو گوجرانوالہ ڈویژن کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3100روپے فی من تک گر گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلور ملنگ انڈسٹری کو 3000 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔