اسلام آباد( عاطف شیرازی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ایک مخصوص قومیت کےخلاف توہین آمیز کلمات کہنے والے سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن کےخلاف کارروائی کی سفارش کردی ۔ ممبران کمیٹی نے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں ممبر سول سوسائٹی کی عدم تقرری کا معاملہ اٹھایا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس گذشتہ روز پاک چائنہ سنٹر میں چئیرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وزات اطلاعات و نشریات کے حکام نے ڈیجٹل کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ بارے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی کے ایک اینکرپرسن کی جانب سے ایک خاص قومیت کے خلاف استعمال کیے جانے والے توہین انگیز کلمات کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیااجلاس میں ممبران کمیٹی نے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں ممبر سول سوسائٹی کی عدم تقرری کا معاملہ اٹھایا ،انھوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے پی آئی سی میں ممبر سول سوسائٹی کی نشست خالی ہے ، وزارت اطلاعات ونشریات کےحکام نے کہاکہ یہ تقرری دو سے تین ماہ میں ہوجائے گی ، وزیرا عظم نے تجویز کرنا ہے ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں پی آئی سی میں ممبر سول سوسائٹی کی تقری دو سے تین ماہ میں ہو جائے گی۔