اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر عراقی فضائیہ کو یقین دلایا کہ پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون جاری رکھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔