کراچی( اسٹاف رپورٹر)اگست2025میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 62اور ماہانہ بنیاد پر 28فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، اگست 2025میں 14ہزار 50گاڑیاں فروخت ہوئیں، مالی سال 26 کے 2 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 45 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 26 کے 2ماہ میں 25ہزار 93گاڑیاں فروخت ہوئیں، اگست 2025 میں ٹرکوں کی فروخت سالانہ 139 فیصد اضافے سے 596یونٹس رہی، اگست میں ٹریکٹرز کی فروخت سالانہ 63فیصد کم ہو کر 996ہو گئی۔