• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں گھرسے خاتون کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاون میں گھرسے خاتون کی لاش ملی ۔پولیس نے بتایا کہ رئیس امروہی کالونی نزد جلال شاہ مزار والی گلی میں گھر کے اندر افشاںزوجہ اظہر عباس نامی خاتون کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے ۔ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ متوفیہ بیمار رہتی تھی اور گزشتہ روز دن میںنیند کی گولی کھاکر سوگئی ،والدہ نے جب اس کو اٹھایا تو وہ مر چکی تھی ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید