• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور میئر کی نااہلی کی وجہ سے کراچی میں تباہی ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے شہر کراچی میں ہر جگہ تباہی وبربادی ہے ،شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا، سڑکیں تاریخ کی بدترین بر بادی سے دوچار ہیں، وزیر اعظم اور وفاقی حکومت سندھ حکومت کی بد عنوانی کا نوٹس لیں، شاہراہ بھٹو جیسا پہلا میگا پروجیکٹ بھی کرپشن کی وجہ سے پی پی حکومت کا پول کھول گیا،ور ناقص مٹیریل اور انجینئرنگ کے سبب پہلی ہی برسات اس شاہراہ بھٹو کو بہا کرلے گئی ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید