امریکا میں ملازمتوں کے مواقعوں میں کمی کے سبب ’بے روزگاری الاؤنس‘ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے بے روزگاری کے کلیمز فارم 27 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی درخواستوں کی یہ تعداد اکتوبر 2021ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔