ایف بی آئی نے چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی سی سی ٹی وی وڈیو جاری کر دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہوتا نظر آرہا ہے۔
ایف بی آئی حکام نے بتایا کہ انہیں چھت سے حملہ آور کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات ملے ہیں۔
مشتبہ حملہ آور اپنی بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا تھا۔
ایف بی آئی حکام نے قاتل کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام رکھا ہے۔