• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ جنوبی امریکہ میں بندروں کی ایک نایاب قسم پائی جاتی ہے، جن کی لمبائی محض پانچ انچ اور وزن صرف 250 گرام ہے۔

2۔ جھیل بیکال جنوبی سائبیریا، روس میں واقع دنیا کی سب سے گہری اور میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ 12,500 مربع میل کے رقبے پر پھیلی اس جھیل کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 1637 میٹر (5,369 فٹ) ہے۔

3۔ چاند کے بعد زہرہ سیارہ آسمان پر چمکنے والے تمام فلکی اجسام میں سب سے روشن ہے۔

4۔ بحیرہ مردار میں نمک کی مقدار سب سے زیادہ ہے۔ کثافت اتنی زیادہ ہے کہ کوئی شخص پانی میں ڈوب ہی نہیں سکتا اور سطح پر تیرتا رہتا ہے۔