کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے سائبان تلے تخلیق پانے والی نئی ڈرامہ سیریل ”سانول یار پیا“ پیر سے ”جیو ٹی وی“ پر شروع ہوگی۔ ڈرامے کی کہانی ہاشم ندیم خان کے قلم کا شاہکار ہے جبکہ دانش نواز کی ہدایتکاری نے کرداروں کے جذبات کو دلکشی سے عکس بند کرکے کہانی میں جان ڈال دی ہے۔ میگا اسٹار کاسٹ میں شامل احمد علی اکبر، درفشاں سلیم، فیروز خان، سدرہ نیازی، یاسر نواز، زینب قیوم، علی طاہر، ارم اختر اور دیگر ساتھی فنکاروں کی کیمسٹری سانول، پیا اور علی یار (عالیار) کے بیچ محبت کی تکون کو کس طرح رفاقت اور رقابت کے احساسات سے روشناس کرے گی؟۔ قمر ناشاد کی شاعری کے ذریعے ڈرامہ سیریل کے خوبصورت گیت کو او ایس ٹی کی صورت جاوید بشیر کی خوبصورت آواز کے ساتھ نوید ناشاد نے اپنے سنگیت کی کمپوزیشن کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی یہ دلچسپ اور رومانوی داستان کس کے خوابوں کو دے گی امان اور کس کے سپنے ہو جائیں گے قربان؟۔ یہ سب کچھ ناظرین اس نئے ڈرامہ سیریل ملاحظہ کرسکیں گے۔ ڈرامہ سیریل ”سانول یار پیا“ 15ستمبر سے ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔