• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ کیس کے عدالتی موڑ اور گھریلو کشمکش میں اب کیا ہوگا؟ "کیس نمبر 9" کی اہم قسط آج شب 8 بجے ’’جیو ٹی وی‘‘ پر دیکھیں

کراچی ( جنگ نیوز ) اب ہے کامران کی باری… کیا بتائے گا وہ اپنی بیوی کرن کو؟ کیسے اسے مطمئن کرے گا کہ کیوں سحر گھر پر آئی اور کیوں اُس نے کامران پر ریپ کا الزام لگایا؟ کیا کرن کامران کی بات مان لے گی؟ کیا اُس نے ماضی میں بھی کامران کو اُس کی حرکتوں پر معاف کیا تھا جس سے اسے شہ ملتی رہی؟ ریپ عورت کے ساتھ ہوتا ہے کیچڑ اس پر اچھالا جاتا ہے سر عام وہ بدنام ہوتی ہے انصاف اسے نہیں ملتا،ریپ کیس میں فوری مقدمہ ضروری ہوتا ہے تاخیر کیس خراب کرتی ہے ثبوت مٹ جاتے ہیں جھوٹ اور سچ کی جنگ میں فتح کس کی ہوگی،، بدنامی کا ڈر شرافت کی خاطر زبان بند رکھنے سے جرم پنپتا ہے عدالتی دلائل کی جنگ کس نہج تک جائے گی ,,,نئی قسط میں کیا ہونے والا ہے دیکھیں کیس نمبر 9 نئے زاویے اور نئے رخ کیساتھ،، جذبات احساسات اعتراضات واقعات اور نکات سے جڑی کہانی,,, کامران کو بچانے اور سحر کو بے گناہ ثابت کرنے کا یہ قانونی عمل ابھی جاری ہے,, کیس نمبر 9 کی نئی قسط بدھ کی شب 8 بجے صرف جیو ٹی وی پر،، اسے اپ کیلئے لکھا ہے جیونیوز کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اور ہدایات دی ہیں سید وجاہت حسین نے ، پروڈیوسر جیو ، سیونتھ اسکائی کے لیے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ فیصل قریشی ، صبا قمر ، آمنہ شیخ ، نورالحسن اور دیگر نے عمدہ اداکاری کے جوھر دکھائے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید