• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں برس 383 حادثات، 406 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل

کراچی (مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) شہر میں رواں سال 383 جان لیوا حادثات میں 406 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ضلع غربی میں 119 حادثات میں 122 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں رواں سال یکم جنوری 2025 سے 20 اکتوبر 2025 تک مجموعی طور پر540 حادثات ریکارڈ کئے جاچکے ہیں، جن میں 383 جان لیوا حادثات اور157 ایسے حادثات شامل ہیں جن میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ان حادثات میں شہری زخمی ہوئے ہیں، شہر میں رواں سال ہونے والے 383جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر406 افراد ہلاک اور 196 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر 157 حادثات میں 226افراد زخمی ہوئے، ان حادثات میں سب سے زیادہ واقعات ضلع غربی میں پیش آئے جہاں 119حادثات میں 122 افراد ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 55 حادثات میں 96 افراد زخمی بھی ہوئے، دوسرے نمبر ضلع ملیر میں 93حادثات میں 99افراد جاں بحق اور 92 افراد زخمی ہوئے جبکہ دیگر 11حادثات میں 17افراد زخمی ہوئے، تیسرے نمبر پر ضلع وسطی میں 58 حادثات میں 58 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوئے جبکہ دیگر 26 حادثات میں 35افراد زخمی ہوئے ،ضلع شرقی میں 44 حادثات میں 55 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ دیگر 47حادثات میں 46 افراد زخمی ہوئے ،ضلع کورنگی میں 32 حادثات میں 33افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 8 حادثات میں 14افراد زخمی ہوئے، ضلع جنوبی میں 31 حادثات میں 32 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 6حادثات میں 13 افراد زخمی ہوگئے، سب سے کم ضلع سٹی میں 6 حادثات ریکارڈ کئے گئے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید