• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے جعلی تصاویر اور ویڈیوز سے سیاسی مخالفین پر حملے، حامیوں کو ابھارا

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جعلی تصاویر اور ویڈیوز سے سیاسی مخالفین پر حملے، حامیوں کو ابھارا۔ 2022 سے اب تک کم از کم 62 جعلی تصاویر یا ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہیں۔ کچھ پوسٹس سیاسی مخالفین پر حملوں ، کچھ اپنی تعریف اور کچھ انتخابی مہم کے مواد کے طور پر استعمال ہوئیں۔،ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اقدامات سے اے آئی پروپیگنڈا عام اور خطرناک حد تک مؤثر ہو گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سیاسی مہم اور سوشل میڈیا حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر اور ویڈیوز کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2022 کے آخر سے ٹرمپ نے 62 سے زائد ایسی پوسٹس کی ہیں جن میں سے کئی سیاسی مخالفین، خاص طور پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکن حریفوں کے خلاف تھیں۔ بعض تصاویر میں ٹرمپ کو نوبل انعام یافتہ، بادشاہ، یا قومی ہیرو کے طور پر دکھایا گیا، جبکہ دیگر میں مخالف رہنماؤں کی تضحیک کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید