• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا 128 ارب کے براہموس میزائل ایکسپورٹ معاہدوں کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت نے براہموس میزائل کے 455 ملین ڈالر(128 ارب روپے) مالیت کے ایکسپورٹ معاہدوں پر دستخط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مطابق یہ معاہدے گزشتہ ماہ دو ممالک کے ساتھ طے پائے ۔یہ اعلان لکھنؤ میں نئی "برہموس انٹیگریشن اینڈ ٹیسٹنگ فیسلٹی" سے میزائل کے پہلے بیچ کی روانگی کے موقع پر کیا گیا۔ تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے نام بتانے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید