• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کل ایشیا کی سب سے بڑی سی ڈی اے ماڈل نرسری کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف کل برو زجمعرات سی ڈی اے کے ایک انفراسٹرکچر پراجیکٹ شاہین چوک انڈر پا س کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پارک روڈ پر ایشیا کی سب سے بڑی سی ڈی اے ماڈل نرسری کا افتتاح کریں گے۔ سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ʼگارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کا پراجیکٹ مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری ʼگارڈینیا حب 50 ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ ʼگارڈینیا حب میں 346اقسام کے12 لاکھ سے زائد پودے تیار کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ماڈل نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے تقریباً 25 کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤس بنائے گئے ہیں۔ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں فلاور شاپس بھی بنائی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی ایپ بھی لانچ کی جائے گی جسکے ذریعے پودے خریدے جاسکے گے۔ ماڈل نرسری میں ٹریننگ و ریسرچ سینٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ماڈل نرسری میں پودوں کی نئی اقسام کو پروپیگیشن کے جدید طریقوں سے تیار کیا جاسکے گا۔

اہم خبریں سے مزید