• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں پولیو کا کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 30 ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) کے پی میں پولیو کا کیس رپورٹ،رواں سال تعداد 30ہوگئی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ 12 ماہ کے بچے کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کی تحصیل کندار سے ہے۔اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس(ڈبلیو پی وی 1 )کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 12ماہ کے بچے میں بیماری کی علامات 19 ستمبر 2025 کو ظاہر ہوئیں جو تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی کا رہائشی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے پی میں پولیو کا یہ 19 واں کیس ہے جب کہ ملک بھر میں سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 30 ہوگئی ہے۔ ، جن میں سے 19 خیبر پختونخوا، 9 سندھ، اور ایک ایک کیس پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید