• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی خریداری، نیا میکنزم ہمارے مطالبات کا نتیجہ، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کا نیا میکنزم دراصل پیپلز پارٹی کے موثر مطالبات اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسی لئے پارٹی کی قیادت ہمیشہ کسانوں اور عام شہریوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زرِ مبادلہ کی بچت اور ملکی خود کفالت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔یہ پیپلز پارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد زراعت کو ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد بنانا ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زراعت کی ترقی کے لئے آواز اٹھاتی رہی ہے،وفاق کی حالیہ پالیسی اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زراعت کی ترقی کے لئے آواز اٹھاتی رہی ہے، اور وفاق کی حالیہ پالیسی اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید