• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکز کا کردار بڑے بھائی جیسا ہونا چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوزکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال ”صوبہ کے پی کے اور وفاقی حکومت میں بڑھتی چپقلش کا حل کیا ؟ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروں سلیم صافی، ارشاد بھٹی، ریما عمر اور سید محمد علی کا کہنا ہے کہ مرکز کا کردار بڑے بھائی جیسا ہونا چاہئے، گورنر کے پی نے اپنی ذمہ داری درست طریقے سے نہیں نبھائی، مرکز اور صوبے میں بلیم گیم چل رہا ہے، قطر معاہدے کے حوالے سے وفاق کو چاہئے کہ وزیر اعلی کے پی کو ان کیمرہ بریفنگ دے۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے مزید کہا کہ پہل بھی مرکز سے ہوئی اور زیادہ غلطی بھی مرکز کی ہے جبکہ کے پی وزیراعلیٰ کی جانب سے ابھی تک کوئی ایسا جارحانہ بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ مرکز کا کردار تو بڑے بھائی جیسا ہونا چاہئے مگر مرکز کا کردار ایسا نہ رہا جس کی مثال کے پی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا پھر استعفے کی منظوری میں تاخیر بعد ازاں حلف برداری میں بھی رکاوٹیں، مرکز کو اچھے رویہ کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا جب آپ کا رویہ اچھا نہیں تو پھرمرکز کو صوبے سے بھی اچھے رویہ کی امید نہیں رکھنا چاہئے ۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا یہ اچھی بات ہے کہ کے پی وزیراعلیٰ نے قطر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کا یہ مطالبہ بھی جائز ہے کہ اس میں صوبے کو بھی شریک کیا جائے بالکل وفاق کو چاہئے کہ ان کیمرہ بریفنگ دے کر ان کو بتائے کہ یہ معاہدہ ہوا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید