• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونا، قلعے میں خواتین کی نماز، بی جے پی رکن نے گاؤ موتر سے جگہ "پاک" کی

کراچی (نیوز ڈیسک) پونے قلعے میں خواتین کی نماز، بی جے پی رکن نے گاؤ موتر سے جگہ "پاک" کی۔ واقعے پر آثارِ قدیمہ کے افسر نے پولیس میں شکایت درج کرادی، سوشل میڈیا پربھی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک متنازع واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ خواتین نے ایک تاریخی قلعے میں نماز ادا کی، جس کے بعد بی جے پی کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے اس مقام کو گاؤ موتر (گائے کا پیشاب) سے پاک کرنے کی رسم ادا کی۔
اہم خبریں سے مزید