کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان میں ایک بہت بڑا فراڈ اپنی شروعات میں ہے کہ آج کل ایک سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر تین علیحدہ علیحدہ ویڈیوز وائرل ہیں۔ ایک ویڈیو میں ایک پاکستانی ماہر معاشیات، دوسری ویڈیو میں عسکری ادارے کا اعلی افسر جبکہ تیسری ویڈیو میں حکومت کا ایک اعلی عہدے دار کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔ تینوں افراد کی جعلی ویڈیوز میں ان کی بات چیت ایسے ظاہر ہو رہی ہے جیسے کہ وہ خود بول رہے ہیں اور سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں اور سامنے لوگ سن رہے ہیں۔ تینوں ویڈیوز میں پاکستانیوں خاص طور پر نوجوانوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو یہ ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ 70 ہزار روپے کی انویسٹمنٹ کر کے ممبر بنیں اور ہر ماہ 60 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں جو کہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے منسلک ہونے سے شروع ہو جائے گا۔