• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کی ترقی کیلئے پی ایف ایف چیف کی لالیگا آفیشلز سے ملاقات

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ سید محسن گیلانی نے میڈرڈ، اسپین میں لا لیگا فٹ بال ڈویلپمنٹ کے سربراہ جوآن فلوریٹ زپاٹا سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپین اور اندورا میں پاکستان کے سفیر ظہور احمد بھی موجود تھے۔ اس دوران پاکستانی نوجوانوں کے فٹ بال پر خصوصی توجہ دینے، نئی لیگ شروع کرنے، خواتین فٹ بال اور کوچز کیلئے منظم رہنمائی کے پروگراموں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ لا لیگا کے عہدیداروں نے اس ضمن میں شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا۔ محسن گیلانی نے بات چیت کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ لا لیگا کے ساتھ تعاون پاکستان میں فٹ بال کا معیاربلند کرنے میں ایک قدم ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید