• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید محمد صوفی کے انتقال پر پاکستانی اسپورٹس حلقوں میں سوگ

دبئی (نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی سید محمد صوفی کے انتقال سے پاکستان میں اسپورٹس حلقوں میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم ،شاہد خان آفریدی، سرفراز احمد ، رمیز راجا،ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم ، ہارون رشید، توصیف احمد نے سینئر صحافی سید محمد صوفی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور صحافت کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر صحافی اور جیو نیوز کے سپورٹس ایڈیٹر سید محمد صوفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ کیلئے مرحوم سید محمد صوفی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ سید محمد صوفی کے انتقال سے اسپورٹس جرنلزم کے سنہری دور کا خاتمہ ہوا ہے۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

اسپورٹس سے مزید