دبئی(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا خواتین ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ٹیم نےفدافی اسٹیڈیم میں ہیڈکوچ محمد وسیم کی نگرانی میں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر اوردوسرا ون ڈے 19 ستمبر اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔