کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایک ٹیم رواں ہفتے پی ایس بی نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کا دورہ کرکےحالیہ بارش سے منہدم ہونے والی دیوار کی تعمیر کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ بارش سےنیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کی سامنے کی دیوار منہدم ہونے سے بارش کا پانی این سی سی کے احاطے میں داخل ہوکر مین گراؤنڈ اور ٹارٹن ٹریک تک پہنچ گیا جس کے بعد نیشنل کوچنگ سینٹر میں کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہیں ۔