• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف عہدیدار ایشین فٹبال اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چار عہدیداروں کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں اے ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی کو ممبر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی، حافظ ذکاء اللہ کو فٹسال اینڈ بیچ سوکر کمیٹی، محمد اعظم خان کو مارکیٹنگ کمیٹی جبکہ نرمین ملک کو ویمنز فٹبال کمیٹی میں 2023 سے 2027 تک کے لیے نامزد کیا ۔
اسپورٹس سے مزید