• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب محمود زخمی، اسکاٹ پیسر انگلش اسکواڈ میں شامل

لندن(جنگ نیوز) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا فاسٹ بولر ثاقب محمود کی جگہ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنےوالے پیسر اسکاٹ کربی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ثاقب محمود آئندہ آئرلینڈ میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹور سے باہر ہوں گے۔ کربی نے ماضی میں اسکاٹ لینڈ کے لیے بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 17، 19 اور 21 ستمبر کو آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
اسپورٹس سے مزید