نئی دہلی (جنگ نیوز) ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارتی پہلوان کا وزن زیادہ نکل آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں امان سہراوت کا وزن زیادہ نکلا، بھارتی دستے کو 57 کے جی فری اسٹائل کے وزن کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت 1.7 کلوگرام اضافی وزنی نکلے۔انہیں مقابلے کیلئے نااہل قرار دے کر باہر کردیا گیا ہے۔