• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے جسپرت بمرا کو چھکا مارنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ ون ڈے اور ٹی 20 انٹر نیشنل میں بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں اس دورانبمرا نے پاکستان کے خلاف 8ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اورچار سو گیندیں کرائیں ۔ گذشتہ سال جون میں نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بمرا نے تین وکٹیں لے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا تھا ۔
اسپورٹس سے مزید