دبئی (نمائندہ خصوصی) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے آخری دن کراچی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی میں فاٹا نے لاڑکانہ کو اننگز اور 96رنز سے شکست دیدی۔ لاڑکانہ کے لیگ اسپنر خالد محمود نے فاٹا کی پہلی اننگز میں 105 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان میں فیصل آباد نے کراچی وائٹس کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فیصل آباد نے 54 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فیصل آباد کے شہزاد گل نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی میں ملتان نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان نے 49 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فیصل اکرم کی شاندار بولنگ کی۔ پہلی اننگز میں سات اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر 149 رنز کے عوض12 وکٹیں لیں۔ رحیم یارخان میں کوئٹہ اور حیدرآباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں عبدالواحد بنگلزئی نے76رنز بنائے۔